- Get link
- X
- Other Apps
اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں
ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیےتفریحی سفر کا انعقاد کیاراستے میں ان کا گزر ایک سرنگ سے ہوا جس کے نیچے سے بس ڈرائیور پہلے بھی گزرتا تھا سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی ڈرائیور نے نہیں روکا کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی لیکن اس بار بس سرنگ کی چھت سے رگڑکر درمیان میں پھنس گئی جس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلاہوگئےبس ڈرائیور کہنے لگا بر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟ایک آدمی نے جواب دیا:سڑک پکی ہو گئی ہے اس لیے سڑک کی سطح تھوڑی بلند ہو گئی ہےوہاں رش لگ گیاایک شخص نے بس کو باہر نکالنے کے لیے اپنی کار سے باندھنے کی کوشش کی لیکن ہر بار رگڑ کی وجہ سے رسی ٹوٹ جاتی کچھ نے بس کو کھینچنے کے لیے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا اور کچھ نے کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا ان مختلف تجاویز کے درمیان ایک بچہ بس سے اترا اور کہا میرے پاس حل ہے!اس نے کہا:پروفیسر صاحب نے ہمیں پچھلے سال ایک سبق دیا تھا اور کہا تھا ہمیں اپنے اندر سے غرور و تکبر نفرت خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیے جن کی وجہ سے ھم لوگوں کے سامنےپھولے ہوئے ہوتے ہیں اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے اترنا شروع کر دے گی اور ہم با حفاظت گزر جائیں گے بچے کے شاندار مشورے سے ہر کوئی
حیران رہ گیا اور واقعی بس کے ٹائروں سے 10 ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ (تنل) کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اورسب بحفاظت باہر نکل آئے ہمارے مسائل ہم میں ہیں ہمارے دشمنوں کی طاقت میں نہیں اس لیے اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور باطل کی ہوا نکال دیں گے تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہوجائے گا بس اپنے اندر کی غرور و تکبر و انا اور خود غرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو
حیران رہ گیا اور واقعی بس کے ٹائروں سے 10 ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ (تنل) کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اورسب بحفاظت باہر نکل آئے ہمارے مسائل ہم میں ہیں ہمارے دشمنوں کی طاقت میں نہیں اس لیے اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور باطل کی ہوا نکال دیں گے تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہوجائے گا بس اپنے اندر کی غرور و تکبر و انا اور خود غرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment